نیتن یاہو دور کا خاتمہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-06-2021
سیاسی شکست
سیاسی شکست

 

 

تل ابیب:اسرائیل میں بن یامین نیتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی۔ اسرائیل کی پارلیمان نے اتوار کو نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دے دی۔ انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے، معاہدے کے تحت دو سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔ واضح رہے کہ 71 سالہ نیتن یاہو سب سے طویل عرصے تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے۔ اب وہ لیکود پارٹی کے رہنما برقرار رہتے ہوئے حزب اختلاف میں رہیں گے۔

ماضی میں نتن یاہو کے سابق دائیں بازو اتحادی رہنے والے اور اب سخت حریف نفتالی بینیت کے نئے وزیر اعظم بننے کے بعد اسرائیلی پارلیمان میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔ وہ اب ایک متنوع اور نازک اتحادی کی سربراہی کریں گے۔ نتن یاہو اب بھی لیکود پارٹی اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے سربراہ ہوں گے۔

تاہم انہیں ایک کرپشن کے مقدمے کا سامنا ہے۔ پارلیمان میں اتوار کو ہونے والا ووٹ نفتالی بینیت نے 60 اور 59 کے انتہائی کم فرق سے جیتا۔ ان کے انتخاب سے ملک میں دو سالہ جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوا ہے جس دوران اب تک ملک میں چار انتخابات ہو چکے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران نتن یاہو خاموش بیٹھے رہے۔ اس کے اختتام پر وہ اٹھ کر پارلیمان کے چیمبر سے باہر جانے لگے تاہم وہ واپس مڑے اور نفتالی بینیت سے ہاتھ ملایا