میانمار:فوج کے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2021
میانمارمیں فوج کے ذریعے تشددکا سلسلہ جاری
میانمارمیں فوج کے ذریعے تشددکا سلسلہ جاری

 

 

نیپیداؤ : میانمار میں مرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، مگر اس کے باوجود عوام پسپاہونے کو تیار نہیں ہیں۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کا کئی شہروں میں شدید احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز ہونے اولے مظاہرے میں فوجی اہل کاروں کی فائرنگ سے مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یکم فروری سے اب تک ہلاک مظاہرین کی تعداد 550 ہوچکی ہے جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دریں اثنا بغاوت کرنے والی فوجی قیادت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)