کورونا وائرس نے نگل لیں اب تک 23 لاکھ 79 ہزار 806 زندگیاں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-02-2021
کورونا وائرس نے اپنے خونی پنجے دنیا کے ہر خطے میں گاڑ دیے ہیں
کورونا وائرس نے اپنے خونی پنجے دنیا کے ہر خطے میں گاڑ دیے ہیں

 

 کورونا وائرس کی وبا ابتک دنیا کو خون کے آنسو رلا دئیے ہیں۔ اس وقت جب دنیا بھر میں کورونا کی ویکسین کا استعمال شروع ہوچکا ہے،اس کے باوجود اموات کا سلسلہ جاری ہے۔دنیا میں پر کورونا کے خونی پنجے اب بھی گڑے ہوئے ہیں۔تعداد اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 83 لاکھ 35 ہزار 282 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 79 ہزار 806 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ 13 ہزار460 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 988 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 3 لاکھ 92 ہزار 737 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تعداد اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 86 ہزار 922 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 240 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 95 لاکھ 84 ہزار 499 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 20 ہزار 407 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 819 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کی ایک کروڑ دس لاکھ کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 484 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار 603 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 36 ہزار 397 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 16 ہزار 298 تک جا پہنچی ہے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسینیشن پروگرام انتہائی بری حالت میں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس دانوں نے ریکارڈ وقت میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دریافت کے لیے اپنا کام کیا، جبکہ ٹرمپ نے کورونا ویکسی نیشن پروگرام سے متعلق اپنا کام نہیں کیا۔ جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے ماہ تک امریکا میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ ہے، امریکا جولائی تک 300 ملین عوام کیلئے کورونا ویکسین ممکن بنا لے گا۔

 کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 86 ہزار 922 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 240 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 95 لاکھ 84 ہزار 499 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 20 ہزار 407 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 819 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 83 لاکھ 35 ہزار 282 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 79 ہزار 806 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ 13 ہزار460 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 988 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 3 لاکھ 92 ہزار 737 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔