نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2021
 غزہ پر بمباری
غزہ پر بمباری

 

 

یروشلم

نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری کی گئی ہے، فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔

اس سے پہلے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودی آباد کاروں نے ریلی نکالی تھی۔

ریلی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی۔ ریلی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں میں سے 6 افراد گرفتار کر لیئے گئے جبکہ درجنوں دیگر کو زد و کوب کر کے زبرستی ہٹایا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور اسٹن گرینیڈ استعمال کیئے۔ (ایجنسی ان پٹ )