کشتی ڈوبی،کم از کم 21 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2021
کشتی ڈوبی،کم از کم 21 افراد ہلاک
کشتی ڈوبی،کم از کم 21 افراد ہلاک

 

 

ڈھاکہ

بنگلہ دیش کے دریائے تیتاس میں ریت سے بھری کشتی ایک جہاز سے ٹکراگئی جس سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 100 سے زائد مسافروں کو لے جانے والا جہاز بھی الٹ گیا۔ایک عہدیداروں نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔

علی اختر رضوی نامی ایک مسافر نے بتایا کہ یہ کشتی جمعہ کی شام تقریبا 4. 4.30 بجے ضلع برہمن باریہ کے وجے نگر چمپاک نگر گھاٹ سے روانہ ہوئی۔

یہ صدر ضلع کے آنند بازار گھاٹ کی طرف جا رہی تھی۔ رضوی نے بتایا کہ تصادم لیسکا بل کے علاقے میں ہوا جس کے بعد کشتی الٹ گئی اور ڈوب گئی

۔ برہمباریہ کے ڈپٹی کمشنر حیات الدولہ خان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 20 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

عہدیداروں نے یہ بھی کہا کہ کئی ابھی تک لاپتہ ہیں ، لیکن درست اعداد و شمار نہیں دیے گئے ہیں۔ دریں اثنا ، متعدد ریسکیو ٹیمیں اور فائر سروس غوطہ خور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کر رہے ہیں۔