یواے ای میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
یواے ای میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش
یواے ای میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

 

 

دبئی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات کی بحالی کے بعد یو اے ای میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم اسرائیل قونصل کے گھر ہفتے کے روز بچی کی پیدائش ہوئی۔ اسرائیل کے قونصل جنرل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں بیٹی کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔

قونصل جنرل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد یہ پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہے جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی پیدائش متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تاریخی معاہدوں کی پہلی سالگرہ کے چند دن بعد ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست کے ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پایاتھا۔ (ایجنسی ان پٹ )