طالبان امن معاہدے کا بائیڈن انتظامیہ جائزہ لے گی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2021
وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس

 

واشنگٹن: امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کے بعد افغانستان کے تعلق سے پالیسی کیا ہوگی؟ یہ  سوال دنیا کے سامنے ہے.فی الحال بائیڈن حکومت کی جانب سے وضاحت ائی ہے . طالبان  کے ساتھ  امریکہ کے قومی سلامتی کے صلاح کار جیک سُلیوان نے افغانستان میں اپنے ہم منصب حمد اللہ محب سے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا جائزہ لے گی۔
امریکی صدر دفتر ہیڈ کوارٹر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔
مسٹر سُلیوان اور مسٹر محب کے درمیان بات چیت کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا،’مسٹر سُلیوان نے واضح کر دیا ہے کہ اگلے ماہ فروری میں امریکہ-طالبان معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حقیقت کا تجزیہ کیا جائے گا کہ کیا طالبان اپنے وعدوں پر کھرا اترا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ان حقائق کا جائزہ لے گا کہ کیا طالبان باغیوں کو دہشت گرد گروہ سے علاحدہ کرنے اور افغان حکومت کے ساتھ بات چیت میں شامل ہونے سے متعلق معاہدے کی شرائط کی پاسداری کر رہا ہے۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)