اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی میں ایک بار پھراضافہ :اقوام متحدہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ

 

 

یروشلم

اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر ٹور وینس لینڈ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے ، جس سے فرقہ وارانہ تشدد کا ایک نیا دور ہوسکتا ہے۔

مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈی نیٹر نے پیر کو یہ بیان دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی مستحکم کرنے کے کام میں سرگرم ہیں تب یروشلم میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے‘‘

۔ انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں سے باز رہیں۔

مسٹر وینس لینڈ نے کہا’’میں تمام متعلقہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ تنازع کے دوسرے دور کو پھوٹنے سے روکنے کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں‘‘۔ ( ایجنسی ان پٹ )