تحریک لبیک کے860 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-11-2021
تحریک لبیک کے860 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا
تحریک لبیک کے860 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا

 

 

اسلام آباد: پاکستان حکومت اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہوئے جن پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار کیئے گئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 860 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے ان کو رہا کیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعدرضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )