مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کی اجازت دے دی گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-11-2021
مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کی اجازت دے دی گئی
مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کی اجازت دے دی گئی

 

 

ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے صرف طواف کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سبق ویب سائٹ نے جمعرات کی شب ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کعبہ شریف کا طواف کرنے والوں کے لیے حرم شریف کی بالائی منزل کو مخصوص کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وہ افراد جو صرف طواف کی غرض سے مسجد الحرام آنا چاہئیں وہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کرسکیں گے۔

اس ضمن میں ادارہ امور حرمین شریفین کا مزید کہنا ہے کہ طواف بیت اللہ کی غرض سے آنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ پر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہےـ مسجد الحرام کی بالائی مسجد سے طواف کے لیے وقت مقرر کیا گیا ہے جس کے مطابق نصف شب کے بعد سے سحر کے 3 بجے تک جبکہ صبح 9 سے 10 بجے اور صبح سات سے ایک تک کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں ـ

واضح رہے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت صرف عمرہ ادا کرنے والوں کو حرم شریف آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ بعد ازاں نماز باجماعت کےلیے اعتمرنا اور توکلنا پر پرمٹ کے حصول کے لیے سہولت مہیا کی گئی، اب انتظامیہ کی جانب سے صرف طواف کرنے والوں کو بھی اجازت دے دی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ طواف