جوہری معاہدہ پرجرمنی اور ایران کے درمیان بات چیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
جوہری معاہدہ پرجرمن چانسلر کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
جوہری معاہدہ پرجرمن چانسلر کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

 

 نئی دہلی

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ برلن سے حکومتی ترجمان کے مطابق انجیلا مرکل نےصدر روحانی سے ایرانی جوہری معاہدے پر بات چیت کی۔ انجیلا مرکل نے گفتگو کے دوران ایران کے جوہری معاہدے پر عملدر آمد سے پیچھے ہٹنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسئلے کے سفارتی حل اور اعتماد سازی کے لئے ایران مثبت اشارے دے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آنا چاہئے۔

(ایجنسی انپٹس )