افغانستان میں دوسرے ممالک ٹانگ نہ اڑائیں،طالبان کا انتباہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
طالبان کا انتباہ
طالبان کا انتباہ

 

 

ماسکو

: افغان طالبان کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک افغانستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں.

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغان طالبان وفد کی ماسکو میں روسی مندوب برائے افغانستان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں طالبان نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی

۔ ملاقات میں طالبان کا کہنا تھا افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے لئے خطرہ نہیں، افغانستان میں پرامن تصفیہ چاہتے ہیں، انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے۔

طالبان وفد نے یہ بھی کہا کہ اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

ملاقات میں روسی مندوب برائے افغانستان نے کہا کہ تاجک اڈے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، طالبان نے غیر ملکی سفارتی عملہ کی حفاظت کی یقین دھانی کروائی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )