جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار:طالبان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2021
ترجمان افغان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد
ترجمان افغان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد

 

 

کابل

ترجمان افغان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود طالبان مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے مذاکرات میں تیزی آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے تحریری امن منصوبے کی تیاری میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت افغان امور نے ذبیح ﷲ مجاہد کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)