کابل : مظاہرین پر طالبان نے کی فائرنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-12-2021
کابل : مظاہرین پر طالبان نے کی  فائرنگ
کابل : مظاہرین پر طالبان نے کی فائرنگ

 

 

کابل: طالبان نے منگل کو مظاہرین پر گولیاں چلا دیں۔ مظاہرین کابل میں خواتین کے امور کی وزارت کی عمارت کے قریب 'نوکریوں، خوراک اور آزادی' کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے احتجاج کو روکنے یا دبانے کے لیے مظاہرین پر فائرنگ کی۔مظاہرین نے کہا کہ مظاہرے کی ویڈیو گرافی کی اجازت نہیں تھی۔ مظاہرین کے مطابق، خواتین منگل کو 'روزگار، خوراک اور آزادی' کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر نکل آئیں۔

کچھ مظاہرین کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

خامہ پریس نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان نے خواتین کے امور کی وزارت کو تحلیل کر کے اسے وزارت فضیلت اور روک تھام میں تبدیل کر دیا ہے۔

گزشتہ جمعرات کو طالبان نے کئی وزارتوں اور انتخابی اداروں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا، جن میں وزارت امن، وزارت پارلیمانی امور، آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن بھی شامل ہیں۔