طالبان :افغان حکومت سے جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-08-2021
طالبان کی دہشت گردی
طالبان کی دہشت گردی

 

 

کابل:طالبان نے واضح کیا ہے کہ ان کا افغان حکومت سے جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے اتوار کو الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو میں ملک کے اندر امریکی مداخلت کے حوالے سے خبردار بھی کیا۔

طالبان نے اتوار کو شمال مشرقی شہر قندوز سمیت تین صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا۔ روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے شمال پر دباؤ بڑھا دیا ہے جس کے بعد مزید شہروں پر قبضے کا اندیشہ ہے۔ عسکریت پسندوں نے حالیہ مہینوں میں درجنوں اضلاع اور بارڈر کراسنگ پر قبضہ کیا ہے۔

انہوں نے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد مغرب میں ہرات اور جنوب میں قندھار سمیت کئی صوبائی دارالحکومتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ امریکہ کے اگست کے آخر تک ملک میں اپنا فوجی مشن ختم کرنے کے فیصلے کے بعد حالیہ دنوں میں ان کی جارحیت میں تیزی آئی ہے۔