طالبان نے لوک گلوکارکو قتل کر دیا:سابق افغان وزیرِ داخلہ کاالزام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
طالبان نے لوک گلوکارکو قتل کر دیا:سابق افغان وزیرِ داخلہ کاالزام
طالبان نے لوک گلوکارکو قتل کر دیا:سابق افغان وزیرِ داخلہ کاالزام

 

 

کابل

افغانستان کے سابق وزیرِ داخلہ مسعود اندرابی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان صوبہ بغلان میں طالبان نے لوک گلوکار فواد اندرابی کو قتل کر دیا ہے۔

افغانستان کے سابق وزیرِ داخلہ مسعود اندرابی نے یہ بات جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

لوک گلوکار فواد اندرابی کو صوبہ بغلان کے ضلع اندراب میں قتل کیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا افغانستان سے انخلاء کے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، باقی رہنے والے امریکی فوجی اہلکاروں کے انخلاء سے قبل ایک ہزار شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے نکالا جائے گا۔

ادھر ایک طالبان عہدے دار نے کہا ہے کہ ان کی تکنیکی ماہرین کی ٹیم اور اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئرز ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )