پنج شیر میں ہوا طالبان ۔ شمالی اتحاد میں معاہدہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مذاکرات ہوئے کامیاب
مذاکرات ہوئے کامیاب

 

 

کابل :افغانستان کے صوبے پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، دونوں فریقین میں امن پر اتفاق ہو گیا۔

پنج شیر میں افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان بعض موضوعات پر بات چیت اب بھی جاری ہے۔

 دونوں فریقین کے درمیان چاریکر کے علاقے میں بعض امور پر مذاکرات جاری ہیں۔

 واضح رہے کہ افغان طالبان نے کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں چند روز سے شمالی اتحاد کے گڑھ پنج شیر کا گھیراؤ کر رکھا تھا۔