طالبان نے کیا الیکشن کمیشن کا کام تمام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-12-2021
طالبان نے کیا الیکشن کمیشن کا کام تمام
طالبان نے کیا الیکشن کمیشن کا کام تمام

 

 

کابل : لیجئے ! اب بلی تھیلے سے باہر آرہی ہے۔ افغانستان میں طالبان کے ایک اور فرمان نے دنیا کو چوکنا دیا۔ خواتین کو پردے میں محدود کرنے کے ساتھ اب جمہوری نظام کلے ایک اہم ستون یعنی انتخابات کو بھیدفن کردیا گیا ہے۔

طالبان حکومت نے اب الیکشن کمیشن کا خاتمہ کردیا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن آف افغانستان کو ختم کرنے کی تصدیق کی اورکہاکہ افغان الیکشن کمیشن کی ابھی کوئی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنا لیں گے۔ طالبان کی جانب سے تحلیل انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن آف افغانستان کے سربراہ اورنگزیب نے کہا کہ طالبان نے الیکشن کمیشن ختم کرنے میں جلد بازی سے کام لیا ہے، اس اقدام کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد کیلئے آزاد الیکشن کمیشن اورآزاد الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن کام کرتا تھا۔