سب کے لیے عام معافی، سرکاری اہلکار کام پر واپس آ جائیں: طالبان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-08-2021
طالبان
طالبان

 

 

کابل

 افغانستان میں طالبان نے تمام سرکاری اہلکاروں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے ان سے کام پر واپس آنے کے لیے کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے دو دن بعد طالبان نے ایک بیان میں سرکاری اہلکاروں کو معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آنے کا کہا ہے۔

طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے میں کہا گیا ہے کہ ’ہر ایک کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اس لیے آپ کو اعتماد کے ساتھ اپنی معمول کی زندگی شروع کر دینی چاہیے۔‘

 طالبان کے کابل میں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے اعلان کے بعد شہریوں کا محتاط ردعمل سامنے آیا ہے اور منگل کی صبح قلیل تعداد میں خواتین شہر کی گلیوں میں دیکھی گئیں۔

کابل میں کچھ دکانیں کھل گئی ہیں اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں۔

طالبان عہدیداروں کی منگل کو روس کے سفیر سے پہلی باضابطہ ملاقات بھی طے ہے۔

طالبان کی قیادت میں شامل ایک عہدیدار نے افغان نیوز چینل پر خاتون اینکر کو انٹرویو بھی دیا ہے۔

طالبان کے بیان کے مطابق ’وہ تمام افراد جو کسی بھی سرکاری شعبے سے منسلک ہیں اپنی ڈیوٹی مکمل اعتماد اور بلاخوف دوبارہ شروع کریں۔‘