افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2021
طالبان کی پیش قدمی جاری
طالبان کی پیش قدمی جاری

 

 

 کابل

طالبان کی افغانستان کے علاقوں میں عسکری پیش قدمی جاری ہے - طالبان کا دعوا ہے کہ اس نے مختلف صوبوں کے 5 اہم اضلاع کا کنٹرول حکومتی فورسز سے چھین لیا ہے ۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زابل، اورزگان، غزنی اور نورستان کے اہم اضلاع کا کنٹرول حکومتی فورسز کو پسپا کرکے حاصل کرلیا ہے۔

قبل ازیں طالبان نے میدان وردک، بغلان اور لغمان کے چار اضلاع میں بھی اپنی حکومت قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر 9 اضلاع پر طالبان کی مکمل حکمرانی قائم ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت پسپائی اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا کا آغاز ہوچکا ہے جس کی تکمیل 11 ستمبر تک ہوجائے گی تاہم اس دوران طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے جس میں کئی محاذوں پر فتح طالبان کو حاصل رہی ہے۔