شام:دہشت گردانہ حملہ،4فوجیوں کی موت 8 دیگر زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2021
شام:دہشت گردانہ حملہ،4فوجیوں کی موت 8 دیگر زخمی
شام:دہشت گردانہ حملہ،4فوجیوں کی موت 8 دیگر زخمی

 

 

دمشق

شام کے دارا صوبہ میں دہشت گردوں نے سرکاری ایجنسیوں اور مقامی فوج پر حملہ کیا جس میں 4فوجیوں کی موت ہوگئی اور تقریباً 8 دیگر زخمی ہوگئے ۔

شام میں متحارب فریقوں کے درمیان مصالحت کے روسی مرکز کے نائب سربراہ ایڈمرل وادیم کلت نےمنگل کو یہ جانکاری دی۔

کلت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبہ دارا کے دارلبلد علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے۔

کئی سرکاری ایجنسیوں اور قانون و انتظام بنائے رکھنے کے لئے تعینات سرکاری دستوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔

اس دہشت گردانہ حملے میں چار شامی فوجوں کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ (ایجنسی ان پٹ)