سڈنی:گاندھی جی کے مجسمے کے سر کو دھڑ الگ کرنے کی کوشش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سڈنی:گاندھی جی کے مجسمے کے سر کو دھڑ الگ کرنے کی کوشش
سڈنی:گاندھی جی کے مجسمے کے سر کو دھڑ الگ کرنے کی کوشش

 

 

سڈنی: آسٹریلیا میں نامعلوم شخص نے بابائے قوم  مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سر کو دھڑ سے الگ کرنے کے لیے تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی ہے۔  آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن نے آسٹریلین انڈین کمیونٹی سینٹر کے باہر گزشتہ روز ہی مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔

گزشتہ روز نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کے کانسی کے مجسمے کی گردن کو تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا ہے تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ وکٹوریا پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کا سراغ لگانے میں مدد کی جائے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جا رہی ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا میں کثیر ثقافتی اور مہاجرین کا سب سے کامیاب ملک ہے۔ کسی بھی ملک کی قابل قدر شخصیت اور ان کی ثقافت پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کو جنونی ہندو پسند نہیں کرتے اور قوم کے اس اوّلین لیڈر کو بھی ایک انتہا پسند ہندو نے 1948 کو ان کے گھر پر سب کے سامنے گولی مار کر قتل کیا تھا۔