عمران خان کی بیگم کو خوش کرنے کےلئے صوفی مراکز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
خاتون اول کی پسند
خاتون اول کی پسند

 

 

اسلام آباد: لیجئے! اب پاکستان سے ایک اور خبر آئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خوش کرنے کےلئے پنجاب کی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی خصوصی دلچسپی پر پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر جدید تحقیق کے اداروں جے اسٹور، آکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کی ای لائبریریز سے منسلک کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا لاہور میں آغاز کیا جائے گا۔ پاکستان کی خاتون اول کے وژن کے مطابق ریسرچ سینٹرز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا اور صوبے میں ریسرچ سینٹر تک ریموٹ رسائی دی جائے گی تاکہ لوگ گھر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکیں ۔ اسکالر شپ کیلئے راہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔