افغانوں کا قتلِ عام بند کریں:راشد خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2021
افغانوں کا قتلِ عام بند کریں:راشد خان
افغانوں کا قتلِ عام بند کریں:راشد خان

 

 

کابل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان کو کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے تین دھماکوں سے ہونے والی ہلاکتوں نے رنجیدہ کردیا۔

انہوں نے داعش کے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔

راشد خان نے کہا کہ ’کابل میں ایک بار پھر خون خرابہ ہورہا ہے، براہِ کرم افغانیوں کا قتلِ عام بند کریں۔‘

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سو سے زیادہ ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکوں سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق داعش نے کابل ایئر پورٹ دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی۔ (ایجنسی ان پٹ )