مسجد الحرام کے ہر منظرکی روحانی کیفیات مختلف،فوٹوگرافرکا بیان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2022
مسجد الحرام کے ہر منظرکی روحانی کیفیات مختلف،فوٹوگرافرکا بیان
مسجد الحرام کے ہر منظرکی روحانی کیفیات مختلف،فوٹوگرافرکا بیان

 

 

مکہ: سعودی فوٹو گرافر محمد الدھاسی جو 10 سال سے مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کی پیشہ وارانہ فوٹو گرافی کر رہے ہیں، نے کہا ہے کہ وہ جب بھی کوئی تصویر بناتے ہیں ان کی خواہش اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ اس تصویر سے کوئی نہ کوئی پیغام جائے۔

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مکہ اور حرم کی تصاویر اور وہاں اسلامی فن تعمیر کے اچھوتے پہلوؤں کی عکاسی درحقیقت پوری دنیا کے لیے امن کا پیغام رکھتی ہے۔‘

awaz

محمد الدھاسی نے کہا کہ ’یہاں ہر دن کچھ نہ کچھ نیا نظر آتا ہے۔ کبھی تو حرم شریف کے جمالیاتی مناظر، زائرین کی روح پرور کیفیات کی تصویر کشی کرتے ہوئے حیرت میں پڑ جاتا ہوں کہ کس کو کس پر ترجیح دی جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ’ وہ جو بھی تصویر لیتے ہیں دوسری سے مختلف ہوتی ہے۔

مسجد الحرام کا ہر منظر ایک الگ کہانی پیش کرتا ہے۔ ان میں سے بعض مناظر تو حیرت میں ڈالنے والے ہیں کیونکہ ان میں پر منظر کی الگ تفصیلات ہیں اور ہر منظر کی روحانی کیفیات دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔‘

محمد الدھاسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چاند اور سورج کعبہ کے اوپر آنے اور بارش کے مناظر بھی کیمرے میں محفوط کیے ہیں۔ (ایجنسی)