اسرائیل کے لئے جاسوسی،چھ فلسطینیوں کوسزائےموت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اسرائیل کے لئے جاسوسی،چھ فلسطینیوں کوسزائےموت
اسرائیل کے لئے جاسوسی،چھ فلسطینیوں کوسزائےموت

 

 

غزہ:فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فوجی عدالت نے گذشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کے جرم میں 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔

فلسطینی جوڈیشری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں جاسوسی کے الزام میں 6مجرموں کو سزائے موت جبکہ متعدد کو قید با مشقت اور عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

ایک ملزم کو ثبوت ناکافی ہونے پر بری کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی کمیونٹی کے تحفظ اوراسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے عدالتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔