مودی کو شریف کا پیغام :مارے ساتھ بیٹھ کر تمام تنازعات حل کریں: وزیراعظم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-01-2023
مودی کو پیغام ہے ہمارے ساتھ بیٹھ کر تمام تنازعات حل کریں: وزیراعظم
مودی کو پیغام ہے ہمارے ساتھ بیٹھ کر تمام تنازعات حل کریں: وزیراعظم

 

 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ ہا کہ’ انڈیا کے ساتھ پاکستان نے تین جنگیں لڑی ہیں، اس کے نتائج مزید بے روزگاری اورغربت کی صورت میں نکلے ہیں۔ انڈین قیادت اور وزیراعظم مودی کو یہ پیغام ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ بات چیت کریں۔ تاکہ ہتھیاروں کی دوڑ کے بجائے اپنے وسائل غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں پر خرچ کرسکیں‘۔

پاکستانی وزیراعظم نے  العربیہ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ’ بنیادی مسائل کے حل کی صورت میں انڈیا کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں‘۔ ’ہم مکمل طور پر بات چیت کے لیے تیار ہیں،-

 حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک جانب شہبازشریف بات چیت کی پیشکش کر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی کشمیر کا راگ بھی الاپ رہے ہیں جس کا کوئی مطلب نہیں ہے ہیں ہیں - انہوں نے کشمیر کے خوشگوار حالات کو نظر انداز کرتے ہوئے  پھر کہا کہ کشمیریوں کو ملنے والے حقوق یکطرفہ طور پر 5 اگست 2019ء کے اقدام سے ختم کر دیئے گئے۔‘ ’میرا اڈین قیادت کو یہ پیغام ہے کہ تنازعات ختم کرکے ہم اپنے وسائل کو ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے غربت، بے روزگاری کے خاتمہ، صحت اور تعلیم کی مثالی سہولیات کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں، دونوں ممالک جوہری طاقتیں ہیں، میں نے محمد بن زید سے یہ استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم خلوص دل کے ساتھ بھارت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں،

انہوں نے ایک بار پھر کشمیر کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کا معاملہ اٹھایا حالانکہ شریف پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے معاملات پر خاموش رہے ہیں لیکن ہندوستان پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتے ہیں - انہوں نے ایک بار پھر ہندوستان پر نشانہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مشرقی یورپ کے کشیدہ حالات نے پوری دنیا پر تباہ کن اثرات ڈالے ہیں۔

اسلام آباد، چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بدعنوانی کے کیسز میں کسی بھی قیمت پر رواداری نہیں برتیں گے‘۔

سعودی عرب اور پاکستان کا برادرانہ رشتہ برسوں پرانا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’سعودی ولی عہد کی ڈائنامک قیادت نے مملکت کو زیادہ خوشحال بنادیا ہے۔

پیر کی شب دبئی کے ’العربیہ‘ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان اسلام کو امن کے علمبردار مذہب کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں‘

العربیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماہ رواں کی 10 تاریخ کو ہدایت جاری کی کہ پاکستان میں مملکت کی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے۔ مملکت نے 25 اگست 2022 کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا