شاہ سلمان کابینہ میں ردو بدل ۔ وزیر حج کو ہٹا دیا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2021
ایک اور بڑا قدم
ایک اور بڑا قدم

 

 

ریاض :سعودی شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بینتین کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ عصام بن سعید کو قائم مقام وزیر مقرر کیا ہے۔محمد صالح نے 2016 میں وزیر مملکت برائے حج و عمرہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ایک اور شاہی فرمان میں شاہ سلمان نے سعودی سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ کے سربراہ شیخ ابراہیم بن سلمان بن عبداللہ کو عہدے سے ہٹاکر شیخ علی بن سلیمان کو صدر سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ تعینات کیا ہے۔

اس کے بعد ایک اور شاہی فرمان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر عبدالہادی بن احمد کو ہٹا کر عبدالعزیز بن عبداللہ کو تعینات کردیا ہے جبکہ عبدالہادی بن احمد کو معاون وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔