بدعنوانی کے الزام میں سکیورٹی کے سربراہ برطرف

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-09-2021
بدعنوانی کے الزام میں  سکیورٹی کے سربراہ برطرف
بدعنوانی کے الزام میں سکیورٹی کے سربراہ برطرف

 

 

 ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مالی بدعنوانی، دھوکا دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی سے جبری استعفی لے کر عوامی سلامتی کے سربراہ کی حیثیت سے کی گئی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فرسٹ لیفٹینینٹ جنرل خالد الحربی سے جبری استعفی لے کر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مالی بدعنوانی، دھوکا دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’ الحربی پر عوامی پیسے پر قبضہ کرکے اسے ذاتی مقاصد میں استعمال کرنے، دھوکا دہی، رشوت ستانی اور عوامی اور نجی شعبے کے 18 افراد پر اثر انداز ہوکر ان کا استحصال کرنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

سعودیہ عرب کے قومی انسداد رشوت ستانی کمیشن کو توقع ہے کہ الحربی کے خلاف کیس اور اس سے منسلک افراد کے خلاف بھی تحقیقاتی کاررروائی مکمل کی جائے گی۔

گزشتہ روز بدعنوانی کے خلاف مزید 20 نئے کیسز داخل کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ میں نیشنل گارڈز اور کچھ میں وزارت داخلہ کے سابق سکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔