شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2021
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز

 

 

جدہ: دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان عیدالاضحی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مسلم ممالک کی قیادت کے ساتھ عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حج کو کورونا وبا سے محفوظ بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کی۔

عیدالاضحی پر اپنے پیغام میں شان سلمان بن عبدلعزیر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ’ اللہ کا شکر ہے کہ سعودی عرب کی کوششوں کے نتیجے میں کورونا وبا کے اثرات کو جو زندگی کے ہر شعبے پر پڑے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ’یہ کامیابی سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو 22 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دے کر حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ’ ویکسینیشن مہم کی بدولت مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی گنجائش میں اضافہ ہوا اور عازمین کو امن وسلامتی کے ساتھ صحت مند اور محفوظ ماحول میں مناسک حج ادا کرنے کا موقع مل سکا۔

 شاہ سلمان نے زائرین میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے شعور کو سراہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ’اللہ تعالی نے انسان کو معزز اور محترم بنایا ہے اور اسے دنیا کی تعمیر کے سلسلے میں اپنا جانشین مقرر کیا ہے جب کہ اسلامی شریعت نے انسانی جانوں کے تحفظ پر بہت زور دیا ہے۔

’سعودی عرب نے دنیا بھر میں وبا کے ماحول اور وائرس کی نئی شکلوں کے سامنے آنے پر حجاج کی سلامتی کی خاطر محدود حج کا فیصلہ کی۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے وبا کے ماحول میں اسلام کے پانچویں رکن کے قیام کے لیے تمام مسلم ممالک سے ایسے افراد کا انتخاب کیا جو وبا سے کم سے کم متاثر ہو سکتے ہیں۔ مملکت میں مقیم مختلف ملکوں کے افراد کو حج کا موقع حفظان صحت کے نظام کو مد نظر رکھ کر دیا گیا ہے۔

اسلامی تعاون کی بدولت اس سال حج موسم کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے اور حجاج وبا سے محفوظ رہے ہیں۔

 شاہ سلمان نے پیغام کے آخر میں کہا کہ زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے والے سعودیوں نیز تمام سرکاری ونجی اداروں سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں اور اہکاروں کے شکر گزار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو عید کی خوشیاں امن و استحکام اور سلامتی و خوشحالی کی نعمت کے ساتھ بار بار دکھائے۔ سب کو عید مبارک ہو۔