سعودی وزیرِ مذہبی امور: مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی آواز دھیمی رکھنے کے حق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
بدلتا ہوا سعودی عرب
بدلتا ہوا سعودی عرب

 

 

 ریاض: سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور عبداللطیف الشیخ نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو کم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتظار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔ عوامی شکایات کے بعد سعودی عرب میں مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کے والیم کو زیادہ سے زیادہ حد کے ایک تہائی تک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر برائے مذہبی امور عبداللطیف الشیخ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کو اذان کی آواز کا انتطار کرنے بجائے مقررہ وقت پر مسجد پہنچ جانا چاہیئے۔ مذہبی امور کے وزیر نے مزید کہا کہ ٹیلی وژن کے ذریعے ہر گھر میں اذان کی آواز پہنچ جاتی ہے اور وقت دیکھنے کی سہولت بھی سب کے پاس ہے اس لیے بہت تیز آواز میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی ضرورت نہیں۔ جس سے بچے اور بیمار بزرگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

 سعودی عرب میں اس فیصلے پر ملا جلا رجحان کو دیکھنے کو ملا ہے تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہوٹلز اور شاپنگ سینٹرز میں تیز آواز میں موسیقی کو بند کیا جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت کئی روایت کے برعکس ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جنہیں تنقید کا سامنا بھی ہے تاہم کچھ خواتین کو بااختیار بنانے کے فیصلوں کا خیر مقدم بھی کیا گیا ہے۔