سعودی وزیرِ خارجہ کا دورہٗ ہند۔کل ہوگی وزیراعظم سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-09-2021
سعودی وزیرِ خارجہ کا دورہٗ ہند۔کل ہوگی وزیراعظم سے ملاقات
سعودی وزیرِ خارجہ کا دورہٗ ہند۔کل ہوگی وزیراعظم سے ملاقات

 

 

نئی دہلی: سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان 3 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے۔ فیصل بن فرحان آج اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیئم جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

پیر کو سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔

میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ کی بھارتی رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

فیصل بن فرحان پیر کی شام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی سے نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔ (ایجنسی ان پٹ)