نئی گائڈ لائن ۔ ہندوستانی عمرہ زائرین کے لیے مشکل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-08-2021
 حرم شریف
حرم شریف

 

 

جدہ: سعودی عرب نے عمرہ کے لیے جو نئی گائڈ لائن جاری کی ہے ۔اس کے سبب اب ہندوستانی زائرین کے لیے نئی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔

حکام نے زائرین کو سعودی عرب  کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ ہندوستان میں یہ ویکسین نہیں لگ رہی ہپں۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق طیارے میں بیٹھنے سے قبل مسافروں کا کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دیکھا جائے گا۔

حکم نامے کے مطابق سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے