سعودی عرب کی سالمیت کا دفاع کریں گے-جوبائیڈن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
امریکا کا عہد
امریکا کا عہد

 

 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی آپریشن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کے پہلے دورے میں سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یمن کی خانہ جنگی نے انسانی اور اسٹریٹیجک تباہی کو جنم دیا ہے، اب اس جنگ کو ختم ہونا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب میزائل حملوں کا سامنا کرتا ہے اوراسے ڈرون حملوں سمیت مختلف ممالک میں ایران کی حمایت یافتہ فورسزسے دیگرخطرات کا سامنا بھی ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کی خود مختاری، زمینی سالمیت کے دفاع اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے اس سے تعاون اور مدد جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب نےامریکی صدر کے بیان کاخیرمقدم کیا ہےاورخاص طور پرسعودی سرزمین کے خلاف خطرات پراس کے دفاع میں جوبائیڈن کے بیان کو سراہا ہے۔