سعودی عرب:ای عمرہ کے اجرا کا طریقہ کار جاری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-01-2022
سعودی عرب:ای عمرہ کے اجرا کا طریقہ کار جاری
سعودی عرب:ای عمرہ کے اجرا کا طریقہ کار جاری

 

 

جدہ: وزارت حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا-

ایسے ممالک سے زائرین عمرہ گیٹ کے ذریعے عمرہ ویزہ کی کاروائی کرسکیں گے جہاں سے مملکت آنے پر پابندی نہیں ہے-

عاجل، اخبار 24 کے مطابق وزارت حج نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جہاں سے مملکت آمد پر کوئی پابندی نہیں-

 

عمرہ ویزہ مندرجہ ذیل کاروائی کرکے حاصل کرسکتے ہیں- عمرہ زائر ٹریولنگ ایجنسی یا متعلقہ کمپنی کے دفتر جاکر اپنا پاسپورٹ پیش کرے اور وہاں عمرہ پروگرام سے متعلق متعلقہ فارم پر کرے-

 

نیز اپنے وطن سے ارض مقدس روانگی اور وہاں سے واپسی کی تاریخ متعین کرے- سفر سے قبل عمرہ ویزے کے اجرا کی مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں-

آمد و رفت کا ٹکٹ کنفرم ہو- میڈیکل انشورنس سکیم حاصل کرچکا ہو- مملکت میں منظور شدہ کورونا ویکسین لے کر مصدقہ رپورٹ پیش کرے-

عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت کا اصولی وقت حاصل کرے-

وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ زائر کو پیروی کے لیے سپیشل نمبر دی جائے گا- جسے دکھا کر وہ سعودی وزارت خارجہ کے ماتحت ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے عمرہ ویزہ کی درخواست پیش کرسکے گا- (ایجسنی )