سعودی عرب : ’قربانی‘ کے جانور کی قیمت آسمان پر۔ قسطوں کی سہولت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
چارے نے مویشیوں کو کہنگا کردیا
چارے نے مویشیوں کو کہنگا کردیا

 

 

 : قربانی کے جانوروں کی قیمت اتنی ہے کہ اب جیب جواب دے رہی ہے ،اس لئے قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے اب آسان قسطوں کی سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔ جانوروں کی قیمتوں کے آسمان پر ہونے کا سبب در اصل چارہ ہے۔جس کی قیمت آسمان پر ہے۔ سعودی عرب میں دمام میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں موضوع بحص بنی ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کے مشرقی ’دمام ‘ میں قربانی کے لئے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرعوام پریشان ہیں ۔انتظامیہ سے شکایت کی جارہی ہے کہ اس جانب توجہ دیں ، مویشیوں کے تاجرمنہ مانگے دام طلب کررہے ہیں ۔

 چارے کے سبب جانور مہنگے

 مسئلہ یہ ہے کہ جانوروں کے چارے کی قیمت اسقدر زیادہ ہوگئی ہے کہ مویشیوں کے مالکان نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارے کے نرخ بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں- جو کی ایک بوری 65 ریال میں آرہی ہے جبکہ اس سے قبل 34 ریال میں ملتی تھی۔

قسطوں میں ادا کریں قیمت

 سبق ویب سائٹ کے مطابق دمام سے ملنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض تاجروں نے نئی صورتحال کا ایک حل یہ نکالا ہے کہ قربانی کے جانور قسطوں پر فروخت کرنے کی پیشکش کردی- 4 سے چھ ماہ تک میں جانور کی قیمت ادا کرنے کی سہولت دے رہے ہیں- دمام کے متعدد شہریوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو مویشیوں کے نرخ بڑھانے اور من مانی سے روکا جائے- یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ایک دنبے کی قیمت 3 ہزار ریال سے شروع کی جارہی ہے۔

مقامی شہری سعد الدوسری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بکرا منڈی قانون سے باہر ہے- قربانی کا جانور 2 سے 3 ہزار ریال میں بیچا جارہا ہے- آخر منافع کمانے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے- بکرا منڈی ہر قاعدے ضابطے سے آزاد نظر آرہی ہے۔ ابو عمر نے کہا کہ قربانی کے جانور بہت زیادہ مہنگے ہوجانے پر بہت سے لوگ قربانی کوپن خریدنے لگے ہیں- ایسا کرکے بکروں کے تاجروں کے استحصال سے بھی بچ جاتے ہیں-

 مالی حیثیت نہ ہو تو قربانی نہ کریں

 منتخب سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ جن لوگوں کی مالی حیثیت اجازت نہ دیتی ہو ان کے لئے مہنگے جانور خرید کر قربانی کرنا درست نہیں۔انہوں نے تہوار سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے تاجرو ں سے کہا کہ آپ لوگ قربانی کےجانور حد سے زیادہ مہنگے کرکے برا کررہے ہیں-