سعودی عرب:سرکاری نوکریوں میں مقامی افراد کو ترجیح

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2022
سعودی عرب:سرکاری نوکریوں میں مقامی افراد کو ترجیح
سعودی عرب:سرکاری نوکریوں میں مقامی افراد کو ترجیح

 

 

ریاض: سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے دو مزید شعبوں میں مقامی ماہرین اور لیبر بھرتی کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد شروع کیا ہے۔

وزارت برائے انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ صحت کے پیشوں کو 60 فیصد تک مقامی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں جب کہ طبی آلات کے لیے انجینیرنگ اور تکنیکی پیشوں کے لیے 30 فیصد مقامی شہریوں کی بھرتی کی جا رہی ہے۔

ان دونوں شعبوں کا نفاذ ان کے لیے مخصوص کردہ رعایتی مدت کے اختتام کے بعد ہوگا۔ کیونکہ یہ فیصلہ طبی لیبارٹریوں، ریڈیولاجی، فزیوتھراپی اور علاج معالجے کی تمام طبی سہولیات میں کام کرنے والے طبی لیبارٹریوں کی ملازمتوں کوشامل کرنے کے لیے صحت کےخصوصی پیشوں کو مقامی بنانے کے لیےکیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پیشے کے ماہرین کے لیےکم سے کم اجرت 7,000 ریال اور ٹیکنیشن کے لیے 5,000 ریال مقرر کی گئی ہے۔ وزارت برائے انسانی وسائل نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ لوکلائزیشن کی شرح ٹارگٹڈ ہیلتھ اسپیشلٹیز میں کارکنوں کی کل تعداد کا 60 فیصد ہو گی اس لیے یہ فیصلہ مرد اور خواتین شہریوں کے لیے 5,600 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرے گا۔

طبی آلات کے شعبے میں پیشوں کو لوکلائز کرنے کے فیصلے میں سیلز اور ایڈورٹائزنگ کے پیشوں کی لوکلائزیشن اور دو مرحلوں میں میڈیکل ڈیوائسز اور سپلائیز کا تعارف شامل ہے۔ پہلے مرحلے میں 40 فی صد اور دوسرے مرحلے میں 80 فی صد لوکلائزیشن شامل ہے۔

میڈیکل ڈیوائسز کے لیے انجینیرنگ اور تکنیکی پیشے میں پہلے مرحلے میں 30 اور دوسرے مرحلے میں %50 عملے کو مقامی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں مقامی شہریوں کے لیے تین ہزار ملازمتیں تخلیق کرے گا۔