سعودی عرب:حجاج کو آب زم زم لے جانے کی اجازت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2022
سعودی عرب:حجاج  کو آب زم زم لے جانے کی اجازت
سعودی عرب:حجاج کو آب زم زم لے جانے کی اجازت

 

 

مکہ: کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام واپس جاتے ہوئے زم زم کا ایک کین اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

شاہ عبداللہ آب زمزم سبیل دوبارہ کھول دی گئی سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زم زم کا کین سول ایوی ایشن کے ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے۔ کین ایئرپورٹ سے ہی خریدا جائے جو مقررہ سفری شرائط کے حساب سے تیار کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاج کرام زم زم کے کین یا بوتلیں اپنے سامان کے ساتھ نہ رکھیں بلکہ مخصوص پیکنگ کے کین کو کارگو کریں۔