ریاض: سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1017 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار
797 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی کل تعداد 7572 ہوگئی ہے۔