سعودیہ:حج کے لیے ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2021
اس بار محض ساٹھ ہزارمسلمان ہی حج کرسکیں گے
اس بار محض ساٹھ ہزارمسلمان ہی حج کرسکیں گے

 

 

ریاض

اس برس ہونے والے حج کے لیے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی حج کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یہ تعداد لنک جاری کیے جانے کے ابتدائی 24 گھنٹے کی ہے اور درخواست دہندگان میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین شامل ہیں۔

حج کی درخواستیں جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مرحلہ 13 ذی القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ (ایجنسی ان پٹ )