سعودی عرب: تین فوجیوں کو سزائے موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

ریاض

سعودی عرب میں تین فوجیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق تینوں فوجیوں کو غداری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی ہے جب کہ تینوں فوجی اہلکار سعودی وزارت دفاع میں ملازمت کرتے تھے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے تینوں ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری تھیں جن میں انکشاف ہوا کہ تینوں فوجیوں نے دشمنوں کے ساتھ تعاون کیا اورریاست، فوج کے مفادات کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں غداری کا مرتکب قرار دیا گیا۔

عرب میڈیا کے وزارت دفاع نے تینوں فوجیوں کو سزائے موت دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں افراد کو عدالت نے سزائے موت سنائی جس کے بعد شاہی حکم کے تحت ان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے۔ (ایجنسی ان پٹ)