سعودی عرب: چینی ویکسین کی منظوری کی تردید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-08-2021
چین کے لیے جھٹکا
چین کے لیے جھٹکا

 

 

جدہ: سعودی عرب نے چین کی انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دینے کی تردید کر دی۔

 سعودی وزارتِ صحت نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور منظور شدہ ویکسین لگوائیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے اب واضح الفاظ میں وضاحت کردی ہے۔

 سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے وہ سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 4 ویکسینوں میں سے کوئی ایک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ حکومت نے فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔