سعودی عرب: بند کی گئی مساجد سینیٹائزیشن کے بعد کھلنے لگیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 مساجد کھلنے لگیں
مساجد کھلنے لگیں

 

 

ریاض

سعودی عرب میں جن مسجد کو کورونا کے سبب بند کردیا گیا تھا ،اب انہیں کھولا جا رہا ہے.

ملک کے مختلف علاقوں میں عارضی طور پر بند کی جانے والی11 مساجد کو سینیٹائز کرکے کھول دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر ایک ہزار 520 مساجد کو عارضی طور پر بند کرکے سینیٹائزنگ کے بعد بحال کیا جا چکا ہے۔

جن 11 مساجد کو کھولا گیا ہے ان میں سے آٹھ مکہ، دو ریاض اور ایک نجران میں واقع ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )