سعودی عرب میں مزدوروں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مزدوروں کےلئے بڑا فیصلہ
مزدوروں کےلئے بڑا فیصلہ

 

 

سعودی عرب میں مزدوروں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر ملک بھر میں جاری منصوبوں پر دوپہر 12 بجے سے شام 3 بجے تک کام بند رہے گا۔ سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت اور صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کمپنیاں اس فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔