سعودی عرب: مساجد و سرکاری اداروں میں ’نیکر‘ میں داخلے پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-02-2022
 سعودی عرب: مساجد و سرکاری اداروں میں ’نیکر‘ میں داخلے پر پابندی
سعودی عرب: مساجد و سرکاری اداروں میں ’نیکر‘ میں داخلے پر پابندی

 

 

جدہ:مساجد و سرکاری اداروں میں ’نیکر‘ پہننے والوں پر جرمانہ ہوگا سماجی آداب کے منافق قوانین پر عمل کرنا ہر ایک کے لیے لازمی ہے۔

وزیر داخلہ نے سماجی ذوق کے منافی خلاف ورزیوں کی فہرست میں ایک اور خلاف ورزی کا اضافہ کردیا۔

اب تک یہ 19 خلاف ورزیوں پر مشتمل تھی اضافے کے بعد خلاف ورزیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ (نیکر) پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی ہے، اس پر 250 سے 500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔

سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل دو نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس وقت اس فہرست میں 19 خلاف ورزیاں شامل تھیں۔

سابقہ خلاف ورزیوں پر 50 ریال سے لے کر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔