سعودی عرب : 17 مئی سے انٹر نیشنل فلائٹس کی بحالی کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
زندگی معمول پر
زندگی معمول پر

 

 ریاض: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معطل بین الاقوامی فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی۔ سعودی حکومت نے پہلے جنوری اور پھر 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن اب سول ایوی ایشن کے سرکلر میں تاریخ مزید بڑھائی گئی ہے۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں مقامی ائیرپورٹس کو سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے کہ اب بین الاقوامی پروازیں 31 مارچ کے بجائے 17 مئی سے پرواز کریں گی۔ جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال اب بھی خراب ہے وہاں کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے۔ سعودی عرب میں کورونا وبا کی وجہ سے بند لوکل فضائی آپریشن تیزی سے بحال کیا گیا ہے اور ملک بھر میں مقامی سطح پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔