سارہ گِل : پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-01-2022
 سارہ گِل : پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر
سارہ گِل : پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر

 


اسلام آباد: معروف ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ سارہ گِل نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس (فائنل) کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سارہ پاکستان میں خواجہ سرائوں کی فلاح و بہبود کےلیے ’’جینڈر انٹریکٹیو الائنس‘‘ کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم بھی چلا رہی ہیں۔

ڈاکٹر سارہ گِل کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے کلاس فیلوز کو ان کی اصلیت معلوم تھی لیکن پھر بھی کالج کے داخلہ فارم پر انہیں خود کو لڑکا ظاہر کرنا پڑا کیونکہ ان کے والدین کا اصرار یہی تھا۔

ٹرانس جینڈر ہونے کی وجہ سے سارہ کو اپنی تعلیم میں کئی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ایم بی بی ایس میں کامیابی کے بعد سارہ گِل نے پاکستانی ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے اور معاشرے میں اپنا بہتر مقام بنانا چاہیے۔