یوکرین کے دوصوبوں میں روسی افواج داخل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2022
یوکرین کے دوصوبوں میں روسی افواج داخل
یوکرین کے دوصوبوں میں روسی افواج داخل

 

 

ماسکو: روسی فوج یوکرین کے دو صوبوں لوہانسک ڈونیٹسک (ڈونبوس کا علاقہ) میں داخل ہو گئی ہے۔

صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کی ان دو ریاستوں کو 13 گھنٹے پہلے آزاد ملک قرار دیا تھا۔ اس کے بعد روسی فوج کے ٹینک ان علاقوں کی طرف بڑھے۔

پوتن نے کہا کہ یہ لوہانسک ڈونیٹسک اور علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

ادھر برطانیہ نے یوکرین میں روس کی دراندازی کی تصدیق کر دی ہے۔ برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ یوکرین میں روسی جارحیت شروع ہو گئی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم روس کے اس اقدام سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ہم نے نہ کسی سے کچھ لیا ہے نہ کسی کو کچھ دیں گے۔ زیلنسکی نے کہا کہ روس کے اعلانات اور دھمکیوں کے باوجود یوکرین کی بین الاقوامی سرحدیں پہلے کی طرح برقرار رہیں گی۔

یوکرین کے دو صوبوں کو خودمختار قرار دینے کے پیوٹن کے اقدام کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلایا۔