روس افغانستان میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا ۔پوتن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-08-2021
پوتن نے بھی بچایا دامن
پوتن نے بھی بچایا دامن

 

 

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس افغانستان میں اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایس ایس آر کی شکست سے سبق سیکھ چکے ہیں۔

ادھر چین نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل افغانستان میں رہنے والی غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں چینی سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہیے۔