روس-امریکہ 2022 سے قبل سفارتی ویزے پرکریں گے گفتگو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-12-2021
روس-امریکہ 2022 سے قبل سفارتی ویزے پرکریں گے گفتگو
روس-امریکہ 2022 سے قبل سفارتی ویزے پرکریں گے گفتگو

 

 

ہیوسٹن: روس اور امریکہ دونوں ممالک کے سفارت کاروں کو ویزا جاری کرنے کے عمومی طریقہ کار سے متعلق 2022 سے قبل دوبارہ میٹنگ کریں گے۔

ہیوسٹن میں روسی قونصل جنرل الیگزینڈر زخاروف نے 23ویں عالمی پٹرولیم کانگریس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ’’ویانا میں میٹنگ کے دوران روس اور امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندوں نے اواخر سال تک ایک اور میٹنگ منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تاہم میٹنگ کی تاریخ ابھی تک طے نہیں کی گئی ہے‘‘۔ میٹنگ کی جگہ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر زخاروف نے کہا کہ یہ یورپی ممالک کی راجدھانیوں میں سے کسی ایک میں ہوگی۔ (ایجنسی )